دراز دامن

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - لمبے دامن والا۔  ایسا دراز دامن، نہیں ہاتھ ان کے آتا بختوں میں عاشقوں کے کیا نارسائیاں ہیں      ( ١٧٥٥ء، یقین، دیوانی، ٣٨ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'دراز' کے سساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'دامن' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٥٥ء سے "دیوان یقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر